ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو سازش کے تحت بربادی کے دہانے پر لا کر کھڑا کیا گیا، نوازشریف

datetime 22  ستمبر‬‮  2023 |

لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو سازش کے تحت بربادی کے دہانے پر لا کر کھڑا کیا گیا،قمر باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ، عظمت سعید پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیں،جب تک سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے سیاسی صورت حال پر گفتگو کی، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نواز بھی موجود تھیں۔

اجلاس میں سابق وزراء جاوید لطیف ، عابد شیر علی ، بلال یاسین بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، جب تک سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قمر باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ، عظمت سعید پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں ہو رہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، گوجرانوالہ میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ گوجرانوالہ گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا اس لیے لندن آئے۔سابق رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے کہا کہ پورا پاکستان نواز شریف کا منتظر ہے، نواز شریف پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلوائیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان میں تاریخی استقبال ہوگا، پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کرپشن کی ہوتی تو ہائی جیکر نہ بنایا جاتا، نواز شریف کی واپسی پر قانونی معاملات سے نمٹنے کی تیاری ہے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان میں کوئی قیادت نواز شریف کے مقابلے میں نہیں، پاکستان کو ان کی بہت ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید نے کہا کہ پاکستان روانگی سے قبل نواز شریف کا مورال بلند ہے، اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گی، نواز شریف کی واپسی سے پاکستان کی ترقی کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…