بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں دکانوں کے کرائے اور جائیداد کی منتقلی کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر جرمانہ کیا۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات دکھانے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا، جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید دیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالتی وقت کے ضیاع پر آپ پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کرنا چاہیے۔وکیل محمد شعیب خان نے عدالت کے بار بار پوچھنے پر کوئی دستاویز پیش نہیں کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…