کراچی(این این آئی) بلغاریہ سے گندم لے کر پہلا بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیا جس میں 35 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔جہاز ایم وی سی برڈ سے گندم آف لوڈ کرنے کا عمل شروع کر دی گیا جبکہ پورٹ قاسم آ ٹرچینل پر روس سے گندم کے دو جہاز پہنچ چکے ہیں۔مجموعی طور پر تین جہاز گندم لے کر پاکستان پہنچے ہیں۔
تینوں جہازوں میں ایک لاکھ 40 ہزار ٹن سے زائد گندم موجود ہے ۔دوسری جانب گندم پہنچتے ہی اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ گرنا شروع ہوگئے۔ درآمدی گندم کراچی پہنچتے ہی 7 روپے فی کلو 118 روپے ہوگئی۔توقع ہے کہ امپورٹ گندم آنے سے ریٹیل میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگی۔