لاہور( نیوزڈیسک )وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کی طرف سے محرم الحرام کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ایک ماہ کےلئے ملتوی کرنے کی تجویز نے نئی بحث چھیڑ دی ،جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کی اجازت نہیں دیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وزیر مملکت عابد شیر علی کی طرف سے بلدیاتی انتخابات محرم الحرام کی وجہ سے ایک ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی تجویز کے بعد اپوزیشن حلقوں میں اس پر سخت تنقید جاری ہے ۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی طرف سے اس بیان کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت فرار کے راستے ڈھونڈ رہی ہے مگر بھاگنے نہیں دیں گے۔حکومتی شخصیت کے بیان سے حکومت کے ارادے صاف ظاہر ہو گئے ہیں لیکن انہیں ناکام بنا دیا جائے گا ۔دوسری طرف صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں