اسلام آباد (این این آئی)موٹروے اور قومی شاہراہوں پر جرمانوں کی شرح میں اضافہ کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے پرکم سے کم جرمانہ 150 سے بڑھاکر 500 روپے کردیا گیا ہے اور تیزرفتاری پرجرمانہ 750 سے بڑھا کر 25 سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ممنوعہ علاقے میں اوورٹیک کرنے کا جرمانہ 300 سے بڑھاکر 15سو روپے کردیا گیا،
ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے کا جرمانہ 500 سے بڑھ کر 5 ہزار روپے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس گاڑی کی لائٹس استعمال کرنے کا جرمانہ 5 ہزار روپے، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کا جرمانہ 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ہیوی لائٹس کے استعمال پر جرمانہ 2000 روپے ہوگا اور ان جرمانوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔