لندن/اسلام آباد (نیوزڈیسک)برطانوی اخبار نے سانحہ منیٰ میں سب سے زیادہ 236 پاکستانیوں کے شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم وزارت مذہبی امور نے اس کی تردید کی ہے۔برطانوی اخبار گارجین کے مطابق منیٰ میں مناسک حج کے دوران بھگدڑ سے شہید ہونے والوں میں 236 پاکستانی ہیں ¾اس کے علاوہ ایران کے 131، مراکش کے 87، بھارت اورمصر کے 14، 14 ، صومالیہ کے 8، سینیگال کے 5 ، ترکی اور تنزانیہ کے 4،4، الجرائس ، کینیا اور انڈونیشیا کے 3،3 ¾ برونڈی اور ہالینڈ کا ایک ایک شہری شہید ہوا ہے۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی حکام نے برطانوی اخبار کے اس دعوے کی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار نے اس سانحے میں شہید ہونے والے تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور غیرتصدیق شدہ اعداد و شمار دیئے ہیں۔وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہر سال حج کے دوران کچھ لوگ لاپتہ ہوجاتے ہیں ¾حج مشن کے لوگوں پاکستانی حجاج کے کیمپوں میں تصدیق کے لئے بھیجا گیا ہے، پاکستان کے 116 لاپتہ لوگ رات تک مل گئے تھے،امید ہے تمام لوگ مل جائیں گے۔سردار یوسف نے کہا کہ اب تک جن حجاج کرام کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے ان کے لواحقین کو سرکاری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے، حج کے دوران جولوگ فوت ہوتے ہیں ان کی تدفین یہیں پر کی جاتی ہے، سانحے میں شہید ہونے والوں کو بھی سعودی عرب میں ہی دفنایا جاتا ہے، جب تک تصدیق نہ ہو پاکستانیوں کی تدفین بھی نہیں کی جاسکتی۔پاکستانی وزارت مذہبی امور نے 19 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی جن میں کراچی کی حفصہ شعیب اور زرین نسیم ، دالبندین کی بی بی زینب ، ایبٹ اٰباد کے زاہد گل اور بلقیس بی بی ، لکی مروت کی بیگم جان، لاڑکانہ کے ڈاکٹرامیرعلی لاشاری ، لاہور کے حاجی عارف حسین اورمیاں محمد ریاض ، ملتان کے اسد مرتضیٰ گیلانی ، عزیزہ مائی اور ثمرین، کوٹ ادو کے عبدالرحمان اور شہناز بی بی، جھنگ کے سراج احمد سراج ، سانگلہ ہل کے حبیب اللہ اور میرپور آزاد کشمیر کی سیدہ نرجس شہناز شامل ہیں ¾ 300 سے زائد اب بھی لاپتہ ہیں۔سانحہ کے دوران 20 پاکستانی عازمین حج زخمی بھی ہوئے ان میں سے 12 حجاج کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا تھا8 زخمیوں کا علاج کنگ عبد اللہ ہسپتال جدہ، منیٰ ڈسپنسری نمبر 5 اور منیٰ الوادی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پاکستانیوں کی معلومات کے لیے سعودی عرب میں 2 ہیلپ لائز بھی شروع کی گئی ہیں جن کی مدد سے اپنے پیاروں کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ان ہیلپ لائن کے نمبرز میں 00966125458000 اور 0096612527753 شامل ہیں۔
سانحہ منیٰ،پاکستان کے 116 لاپتہ لوگ مل گئے ،وزیر مذہبی امور کادعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے وفاقی وزیر کا اہم اعلان
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی
-
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا
-
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دیدی
-
اسلام آباد،دو گروپس میں مسلح تصادم، دو بھائی جاں بحق
-
گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں دینے کی منظوری دیدی



















































