جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

datetime 13  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔15سے 20ستمبر کے دوران آندھی اور تیز ہوائوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 16ستمبر سے مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15سے 20ستمبر کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات سمیت پنجاب کے اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے، اس دوران راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔16سے 18ستمبر کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جبکہ 16سے 18ستمبر کو راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب، قلات، خضدار، میرپور خاص، تھرپارکر، خیرپور، عمر کوٹ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب 17سے 19ستمبر کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، گلیات، چترال، ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد میں ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافے کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ آندھی تیز ہوائوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…