اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ملکی معیشت پر گہرے اور منفی اثرات

datetime 13  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ملکی معیشت پر گہرے اور منفی اثرات پڑرہے ہیں۔اس ضمن میں سرکاری حکام نے بتایاکہ افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ پاکستان میں بلیک اکانومی کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر گہرے اور منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔حکام نے کہا کہ افغان حکام نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے آئٹمز کی قیمتوں کے حوالے سے پاکستان کسٹمز سے غلط بیانی کی، اشیاء کی رپورٹ شدہ اور حقیقی قدر میں نمایاں فرق سامنے آتا ہے، یہ اشیاء پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے آتی ہیں۔

ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغان درآمدات میں 67 فیصد اضافہ ہوا، افغان درآمدات فروری 2022-23 میں 6.71 امریکی امریکی ڈالر تک جا پہنچی جب کہ گزشتہ سال یہ درآمدات 4 ارب امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔سرکاری حکام نے بتایا کہ افغان درآمد کی جانے والی ایشیا میں مصنوعی فائبر، بجلی کا سامان سمیت الیکٹرونکس آلات، ٹائر ٹیوب اور چائے وغیرہ شامل ہیں، درآمدات کے کثیر اضافے کی وجہ سے پاکستان میں ان اشیاء کی درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی۔حکام کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے پاکستان کی اپنی اسمال اور میڈیم اسکیل انڈسٹری متاثر اور ملکی معیشت پر اس کے برے اثرات پڑ رہے ہیں، البتہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو انٹرنیشنل قوانین کے مطابق کرنابھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…