کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو( ایف بی آر) نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز بنانے والے گروہ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قومی خزانے کو 11 ارب نقصان پہنچانے والے اسکینڈل میں 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو نے جعلی سیلز ٹیکس انوائس بنانے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر قومی خزانے کو گیارہ ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ایک ملزم کو اسپیشل جج کسٹم کے تحت درج مقدمے میں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، جو مختلف ڈمی فرموں کے جعلی سیلز ٹیکس آن لائن جمع کرا رہا تھا، اسکینڈل کا دوسرا ملزم پرال کال سینٹر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، پرال سینٹر کا سرکاری ملازم گروہ کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہا تھا۔ملزم کے سرکاری کمپیوٹر سے ایک ارب 60 کروڑ کا جعلی آئوٹ پٹ ٹیکس ڈیٹا برآمد ہوا، جعلی سیلز ٹیکس مافیا کے ایجنٹ اور بروکر کا تعلق کراچی سے ہے۔