منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

بھارت میں جی 20 کانفرنس پرعالمی میڈیا نے سوالات اٹھا دیئے

datetime 8  ستمبر‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کل سے شروع ہونے والی جی 20 کانفرنس کے حوالے سے عالمی میڈیا نے سوالات اٹھا دیئے ہیں اور کانفرنس کی ناکامی کا امکان ہے۔ عرب ٹی وی نے سوال اٹھایا کہ بھارت کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرانے میں ناکام رہا تو کیا ہوگا۔جی 20 کوعالمی معیشت کا ایک نہایت طاقت ور گروپ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں شامل ممالک دنیا کی مجموعی پیداوار کا 80 فیصد کنٹرول کرتے ہیں۔

اس کی سربراہ کانفرنس ہمیشہ دنیا کے لیے اہم سمجھی جاتی ہے۔لیکن اس مرتبہ بھارت میں 9 اور 10 ستمبر کو منعقدہ ہونے والی کانفرنس پر ناکامی کے سائے منڈلا رہے ہیں۔چین کے صدر شی جی پنگ اور اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کانفرنس میں نہیں آرہے۔ میکسیکو کے صدر بھی نہیں آرہے، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد بھی مشکوک ہے۔ چینی صدر نے پہلی بارجی 20 کانفنرس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب ٹی وی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت میں ہونے والی ایک منقسم جی 20 کانفرنس عالمی ایجنڈا طے پر پائے گی؟اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ اگر رہنمائوں کے درمیان اختلافات کے سبب بھارت جی 20 اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرانے میں ناکام رہا تو یہ ایسی شرمندگی والی صورت حال پہلی مرتبہ پیدا ہوگی۔جی 20 کانفرنس کی ناکامی کے خدشات ایک بڑا سبب یوکرین کی جنگ ہے۔

بھارت دسمبر میں جی 20 کا صدر بننے کے بعد اب تک اس حوالے سے جی 20 کی سطح پر کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں کر سکا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ بھارت میں گذشتہ کئی ماہ سے میٹنگز کرنے والے جی 20 ورکنگ گروپس کے کام پر کوئی دستاویزات جاری نہیں ہوسکیں۔اس بنا پر نو اور دس ستمبر کی کانفرنس بھارت کے لیے کارکردگی دکھانے کا آخری موقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…