اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل میں ورزش کے لیے مشینیں مہیا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت سے استدعا کریں کہ انہیں جیل میں ورزش کے لیے بنیادی مشینری مہیا کی جائے۔