ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں مالی فراڈ میں ملوث 11 پاکستانیوں کو قید اور ملک بدری کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ یہ گروہ لوگوں کو ان کی بینک اسٹیٹمنٹس اپ ڈیٹ کرنے کے لیے دھوکہ دیتا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فنانشل فراڈ پراسیکیوشن نے اس مجرمانہ تنظیم کے خلاف تفتیشی عمل مکمل کیا۔
تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے متاثرین کو ان کا بینک ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے ٹیکسٹ میسجز اور کال کرکے ان کا ذاتی ڈیٹا حاصل کیا اور ان کے بینک اکانٹس تک رسائی حاصل کر کے رقم نکلوا لی۔پبلک پراسیکیوشن کے مطابق، عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ہر شخص کے لیے 7 سال سزا اور سزا کے خاتمے کے بعد انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا۔