پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ہائیکورت نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کو بازیاب کرانے کے لیے 13 دنوں کی مہلت دیدی

datetime 7  ستمبر‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورت نے سینئر صحافی اینکر پرسن عمران ریاض بازیابی کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو بازیاب کرانے کے لیے 13 دنوں کی مہلت دے دی ۔ چیف سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر اعلیٰ افسران عدالت میںپیش ہوئے ۔ آئی جی پنجاب نے فاضل عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیشرفت ہوئی ہے ،آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں خوشخبری دیں گے ، استدعا ہے عدالت ہمیں مہلت فراہم کرے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے استفسار کیا مزید مہلت مانگی جارہی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہمیں دس دن کی مہلت عنایت کردیں ،ہم خوشخبری دیں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ کوئی پیشرفت بھی ہونی چاہیے ۔دوران سماعت عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ ہمیں آئی جی پنجاب ایک گھنٹہ کی میٹنگ کا وقت دیں۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے آئی جی پنجاب کو شام پانچ بجے عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…