اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومتی اقدامات کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روز کے دوران حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے ، آج ایک مرتبہ پھر سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد 307 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 807 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 84 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 892 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں