سکھر (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نندی پور اور دیگر پروجیکٹ آدھے میں چھوڑ چکی ہے،ایسا عمل پی پی کبھی نہیں کرتی۔ ملک میں عدلیہ موجود ہے، ہر کرپٹ شخص کو قانون کے تحت سزا دینی چاہئے ۔سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان اٹوٹ انگ ہے اگر انڈیا خود کو طاقتوار سمجھتا ہے تو پاکستانی عوام بھی بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ نیب سمیت تمام اداروں کو کہہ چکے ہیں کہ اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ ذوالفقار علی بھٹو کہہ چکے ہیں کہ ہزاروں سال جنگ لڑیں گے، لیکن کسی کے آگے جھکیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں