اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںنماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت کی لال مسجد، مرکزی جامع مسجد اہلحدیث جی سکس، جی سیون تقویتہ الاسلام مسجد، غوثیہ مہریہ مسجد، مسجد عثمان جی ٹین، امام بارگاہ اثناءعشری اور مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہونگے۔ سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جہاں نماز عید صبح ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی جبکہ دیگر بیشتر مساجد پر بھی نماز عید صبح سات بجے، سواسات اور ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت کے شہری اور دیہی علاقوں کی 796 مساجد 21 امام بارگاہوں اور سات کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سات کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماع ہوں گے جبکہ مختلف مقامات پر اجتماعی قربانیاں ہوں گی جبکہ 21 امام بارگاہوں اور 796 مساجد میں نماز عید ادا کی جائےگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں