اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ اشیائے خوردونوش سمیت سبزی اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اشیائے خوردونوش سمیت سبزی اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے شہریوں کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے، عوام نے حکومت سے فوری ریلف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی بے قابو ہوگئی، قیمتیں آسمان چھونے لگیں، شہری دو وقت کی روٹی کیلئے ترسنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش دالیں، چینی، چاول، گھی سمیت سبزی آوروں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے،اتوار سستے بازار میں آلو 470، پیاز 440 روپے پانچ کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا ، ادرک ایک ہزار ، لہسن پانچ سو ، ٹماٹر 70 ، لوکی 120 ، ٹینڈا 170 ،بیگن 120 ، کریلا 90، شملہ 220 روپے فی کلو خریدنے پر شہری مجبور ہوگئے ،پھلوں میں سیب 160، انار 230، آم 190،آلو بخارہ 340، خوبانی 230، انگور 305 روپے کلو جبکہ کیلا 160 روپے درجن کے حساب سے فروخت ہونے لگا ۔ شہریوں نے کہاکہ مہنگائی اسقدر بڑھ چکی ہے کہ آمدن سے دو گنا زیادہ گھر لیے ، غریب کا جینا محال ہوگیا ہے،گوشت تو دور کی بات سبزی بھی پہنچ سے دور ہوگئی ۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے اور متوسط طبقے کو ریلف فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…