پاکستانی روپے کی قدر سری لنکا کی کرنسی سے بھی نیچے گر گئی

1  ستمبر‬‮  2023

اسلام آباد (نیوزڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 305 روپے سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے تک فروخت ہو رہاہے جس کے باعث روپے کی قدر رواں سال مئی کے بعد ایک مرتبہ پھر حال ہی میں ڈیفالٹ کرنے والے ملک سری لنکا کی کرنسی سے بھی نیچے گر گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت سری لنکا میں 320 روپے ہے یعنی پاکستانی کرنسی سری لنکن کرنسی سے بھی زیادہ گر گئی ہے جبکہ پاکستانی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے تک پہنچ چکا ہے ۔اس کے علاوہ تین ماہ میں بھارتی روپے میں بھی 25 پیسے بہتری ہوئی ہے اور ایک ڈالر 82.75 بھارتی روپےکے برابر ہوگیا ہے۔

تین ماہ کے دوران دو ٹکہ کمی کے ساتھ ایک ڈالر 109 بنگلادیشی ٹکے کے برابر ہوگیا ہے۔نیپالی روپیہ تین ماہ بعد بھی ڈالرکے مقابلےمیں 132 پر برقرار ہے۔ایک ڈالر کے مقابلے میں بھوٹانی کرنسی نگلترم اعشاریہ 75 معمولی کمی سے82.75 نگلترم ہوگیا ہے۔ تین ماہ کے دوران پڑوسی ملک افغانستان کی کرنسی نے بہتر پرفارمنس دکھائی ہے، ڈالر کے مقابلے افغان کرنسی میں 6 افغانی بہتری ہوئی ہے اور ایک ڈالر 81 افغانی کے برابر ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…