جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

صوبے بھر میں سموگ کنٹرول کے حوالے جامع ایکشن پلان تیار ، کریک ڈائون کی تیاریاں

datetime 31  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کی صحت و جان سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، سخت کریک ڈائون کی تیاری کریں’وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر برائے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں سموگ کنٹرول کے حوالے جامع ایکشن پلان ترتیب دینے جا رہے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عام عوام کی صحت و جان سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، سخت کریک ڈائون کی تیاری کریں،پبلک ٹرانسپورٹ میں چلنے والی تمام بسیں، گاڑیاں، و دیگر فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنائیں۔

ابراہیم مراد نے کہا کہ دھواں مارنے والی گاڑیاں، رکشے،بسیں و دیگر ماحولیاتی آلودگی میں خاطر خواہ کردار ادا کرتے ہیں۔ٹیکنالوجی کے موثر اور جامع استعمال سے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونے جا رہی ہیں. آن لائن ایپلیکیشن گو پنجاب کی مدد سے اب کوئی بھی شہری پبلک ٹرانسپورٹ میں چلنے والی گاڑی کی فِٹنس چیک کر سکے گا،شہری سفر کرنے سے پہلے پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی سواری کی فِٹنس مکمل نہ ہونے کی صورت میں موقع پر شکایات درج کرا سکیں گے۔ابراہیم مراد نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کو سموگ کنٹرول پر بھرپور اور جامع کاروائیاں کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں پاکستان میٹرو بس سروس راولپنڈی اسلام آباد کے انتظامی امور کے حوالے صوبائی وزیر ابراہیم مراد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاکستان میٹرو بس کے حوالے نجی کمپنیوں کے کنٹریکٹ، ایسکیلیٹرز، بسوں و سڑکوں کی صورتحال، سمیت دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکریٹری ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی فاروق صادق، سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد، سیکریٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل مانگٹ، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و دیگر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…