نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت نے راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کی تیاری شروع کردی ہے جس کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پاکستانی سرحد کے ساتھ کی جانے والی جنگی مشقوں کے دوران جوہری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بھاری اسلحہ اور ڈرون کا بھی استعمال کرےگا جبکہ ان مشقوں میں 30 ہزار فوجی حصہ لیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان جنگی مشقوں کے دوران پہلی بارسیٹلائٹ اور ڈرون کے ذریعے دوسری جانب کے علاقوں کی لی گئی تصاویر کے مطابق بھارتی فوج مشقیں کریں گی جبکہ اکتوبر میں شروع ہونے والی ان مشقوں کے دوران پیرا شوٹر کو حریف کی سرحد میں اتارنے کی بھی مشق کی جائےگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں موجود پاکستانی حکام کو ان جنگی مشقوں سے متعلق پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے جو پرائر پرمیشن پروٹوکول کا حصہ ہے ¾ پاکستانی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت 4 سال میں ایک بار اس طرح کی جنگی مشقیں کرتا ہے اس لیے پاکستان کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب طبل جنگ بجادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































