کراچی (این این آئی)پاکستانی روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری روز کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپیہ پانچ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 302.00 روپے سے بڑھ کر 303.05 کی سطح پر پہنچ گئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار 319 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب امریکی کرنسی کے علاوہ یورو کی قیمت 327 روپے، ملائیشین رنگٹ 65 روپے ، سعودی ریال کی قیمت 80 روپے اور بھارتی کرنسی کی قیمت 3 روپے ریکارڈ کی گئی۔