اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم اور محسن علی کی حراست میں 90 روز کی توسیع کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کے مطابق معظم علی کی حراست میں گزشتہ رات توسیع کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ملزم خالد شمیم اور محسن علی دونوں کو لندن سے واپسی پر سری لنکا سے آتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا لیکن حکومت نے ان کی گرفتاری چمن بارڈر سے ظاہر کی ہے۔ دونوں سے گزشتہ دنوں سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم نے بھی تفتیش کی ہے۔ عمران فاروق قتل کیس کو پانچ سال گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہو سکا