اسلام آباد(نیوزڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 315 روپے پر پہنچ گیاہے ۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 301.75 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ ہفتے 5 روپے 22 پیسے مہنگاہوا، جبکہ نگران حکومت کے دوران اب تک 13 روپے 26 پیسے مہنگا ہو چکاہے ۔انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 روپے سے زائد کا فرق آ چکا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں