اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غازی عبدالرشید کے دونوں بیٹوں اور ساتھیوں کی تیس تیس ہزار مچلکوں کے عوض عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے۔ دونوں کو ایک روزہ ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ دونوں بھائیوں کو گزشتہ روز گاڑی سے اسلحہ و فوجی وردیاں برآمد ہونے پر گرفتار کیاگیا تھا۔ دوسری طرف شہدا فانڈیشن لال مسجد کے ترجمان کے مطابق ہارون الرشید لال مسجد آپریشن اور غازی عبدالرشید قتل کیس کے مدعی ہیں، ان کے پاس سے برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا جبکہ شکار کھیلنے کیلئے استعمال کی جانے والی وردی کو فوجی وردی کانام دیا جارہا ہے