منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

الحمدللہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں، حارث رئوف

datetime 23  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ الحمدللہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں۔افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں نے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔ویڈیو میں حارث رئوف نے کہا کہ ظاہر ہے شادی کے بعد زندگی میں کچھ تبدیلیاں آتی ہیں، الحمدللہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں، کسی بھی سیریز میں ایسی شروعات ہونا بہت ضروری اور اچھا ہوتا ہے۔

حارث رئوف نے کہا کہ آگے ایشیا کپ اور ورلڈکپ ہے تو اس سے اعتماد حاصل ہوگا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہین آفریدی نے جس طرح نئی بال سے بولنگ کی تو مجھے انہیں دیکھ کر اعتماد ملتا ہے، جیسے وہ جلدی وکٹ لیتے ہیں تو میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ اسی تسلسل کو برقرار رکھوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں 142 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان کی جانب سے حارث رف نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…