ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی افغان طالبان کو سخت وارننگ

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغان طالبان کو متنبہ کیاہے کہ وہ افغانستان میں جاری اپنی لڑائی کیلئے پاکستانی سرزمین استعمال نہ کریں اور تشدد کرکے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ۔سفارتی ذرائع کے مطابق اس وارننگ کے بعد افغان طالبان سے تعلق رکھنے والے متعدد جنگجو ملک چھوڑ کر چلے گئے جس کی ہمارے اور سکیورٹی اداروں کے پاس اطلاعات ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے افغان حکومت پر بھی واضح کردیا ہے کہ اس کی سرزمین کا استعمال پاکستان کیخلاف کارروائی کیلئے ناقابل برداشت ہوگا۔تنبیہ کے باوجود بھی ملک نہ چھوڑ نے والے افغان طالبان کیخلاف کارروائی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ذرائع کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال اور طالبان کیخلاف کارروائی کے علاوہ بھی کئی آپشن موجود ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے ہم نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ، تاہم اب پاکستان از خود کوئی اقدام نہیں اٹھائے اور اس کیلئے افغان حکومت کو پہل یا پھر پاکستان سے درخواست کرنا ہوگی ، انہیں فیصلہ کرنا ہوگا ۔ کہ اس نے مذاکرات کرنے ہیں یا پھر طاقت کا استعمال کرنا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر افغان قیادت طاقت کا استعمال کرتی ہے تو بھی اسے پاکستان ، امریکا اور چین سے مشاورت کرنی چاہیئے ۔ طاقت کا استعمال اپنے نتائج پیدا کریگا۔ اور ایسی صورت میں طالبان کے الگ ہوجانے والے گروہ داعش میں بھی شامل ہوجائیں گے ۔ ذرائع نے مزید کہاکہ بڈھ بیر کیمپ پر دہشت گردی کے واقعے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہونے کے شواہد افغان صدر کے ساتھ شیئر کیے جائینگے کیوں کہ ان کی حکومتی رٹ کمزور ہے ، اور احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…