نوشہرو فیروز (نیوز ڈیسک) نوشہرو فیروز میں ٹریفک حادثے میں بس الٹنے سے 25 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پر کھاہی راہو کے مقام پر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجہ میں 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ کراچی سے ملتان جا رہی تھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں