اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے علاقے بری امام میں سرچ آپریشن میں 4 مشتبہ افغان باشندوں سمیت 14 افراد گرفتاراور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آج صبح سویرے سرچ آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن میں چھ 12 بور رائفلیں،71 راونڈز، دو 30 بور پستول، ایک پمپ ایکشن اور تین راونڈز برآمد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔سرچ آپریشن میں 140مکانوں اور 940 افراد کی تلاشی لی گئی۔