بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ میں 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کا معمہ، نئی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ میں دس سالہ سارہ شریف قتل کیس میں نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔ برطانوی پولیس کی جانب سے پاکستان فرار ہونے والے تین افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دس سالہ سارہ شریف کی لاش 10اگست کو سرے میں اسکے گھر سے ملی تھی۔

 

سارہ شریف کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔عرفان شریف نے مبینہ طور پر سارہ شریف کی لاش ملنے سے ایک دن پہلے پاکستان کے شہر اسلام آباد روانگی کیلئے ٹکٹ بک کروائے اور 9اگست کو وہ اپنے بچوں کے ساتھ پاکستان روانہ ہوئے۔ ایک مقامی ٹریول ایجنٹ نے بتایا کہ ان سے سارہ کے کسی جاننے والے نے رابطہ کیا تھا جو دارالحکومت اسلام آباد کے لیے ٹکٹ لینا چاہتا تھا۔ انہوں نے 5بچوں اور 3بالغ افراد کے لیے ٹکٹس کی بکنگ کروائی جس پر 5 ہزار پونڈ خرچ ہوئے۔برطانوی حکام کو سارہ کے قتل کی تہہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان فرار ہونے والے مشتبہ افراد کو واپس لانا مشکل ہے کیونکہ دونوں ممالک کے مابین ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ہے۔سارہ کی ماں اولگا شریف نے بتایا کہ انکی ٹیکسی ڈرائیور عرفان شریف سے 2009میں شادی ہوئی اور 2017میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

2019میں ایک عدالت نے سارہ اور اس کے 13سالہ بھائی کو انکے والد کی تحویل میں دیا تھا اور مجھے چار سال میں صرف دو بار بچوں سے ملنے کی اجازت تھی۔کیتھولک پس منظر سے تعلق رکھنے والی اولیگا نے مزید بتایا کہ عرفان بہت سی چیزیں حلال نہ ہونے کی وجہ سے نہیں کھاتے تھے اور وہ کہتے تھے کہ ہمارے بچے مسلمان ہوں گے لیکن میں اس بات سے انکار کرتی تھی۔اولیگا نے کہا کہ میرا ماننا تھا کہ بچوں کو دونوں مذاہب کے بارے میں جاننا چاہئے لیکن میں انہیں کسی ایک طرف نہیں دھکیلوں گی اگر وہ مسلمان بننا چاہیں تو بن سکتے ہیں لیکن یہ انتخاب انہیں اپنی زندگی میں آگے چل کر کرنا ہوگا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…