بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ، کتنے فیصد صنعتی یونٹس بند ہو نے کا خدشہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

datetime 17  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد/کراچی (این این آئی)نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کاروباری رہنمائوں نے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے سے 50 فیصد صنعتی یونٹس بند ہوجائیں گے اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری بڑھے گی،بجلی کے نرخوں میں تقریبا 10 روپے فی یونٹ اضافے کے دوران پہلے ہی اپنی بقا کی جدوجہد کرنے والی صنعت و تجارت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 17 روپے 50 پیسے اور 20 روپے فی لیٹر اضافہ برداشت نہیں کر سکتیں،یہ اضافہ موجودہ مہنگائی کے دبا کو مزید بڑھا دے گا، اس سے بنیادی اشیائے ضرویہ اور اشیا سازی کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے قائم مقام صدر سلیمان چاولہ نے کہا کہ چیمبر نے بارہا گزشتہ مخلوط حکومت سے آئل کارگو کی ہینڈلنگ، ریفائننگ پروسس میں ایڈجسٹمنٹ اور روسی خام تیل کی درآمد سے متعلق ٹرانزیکشنل پروسیجر جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے کہا۔انہوں نے کہا کہ تیل کی عالمی منڈیوں میں مسلسل اتار چڑھا ہے، عالمی معیشت میں سست روی کی وجہ سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی مانگ کچھ عرصے تک کم رہے گی، قومی معیشت کی غیرمعمولی سست روی کی وجہ سے درآمدی خام تیل کی مقامہ طلب بھی ایک لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ معاشی استحکام کے حصول کے لیے شرح مبادلہ میں ہر قسم کی چھیڑ چھاڑ ختم کرتے ہوئے بنیادی شرح سود، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کیا جائے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کے صدر محمد طارق یوسف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تازہ اضافے سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 50 فیصد صنعتی یونٹ پہلے ہی کام بند کر چکے جب کہ باقی بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ بجلی ٹیرف میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے باقی 50 فیصد صنعتیں بھی بند ہو جائیں گی، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں کو کم کرے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر فراز الرحمن نے کہا کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات سخت متاثر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں سامان کی نقل و حمل کے اخراجات بڑھیں گے، اس سے ان صنعتوں پر منفی اثر پڑے گا جو کارگو شپنگ اور فریٹ سروسز پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قابل تجدید توانائی کے اقدامات کے نفاذ کو ترجیح دے۔

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی)کے سی ای او احسان ملک نے کہا کہ ایک عارضی حکومت سے مہنگائی، قدر میں کمی، لیٹر آف کریڈٹ اوپننگ، یوٹیلیٹی ٹیرف وغیرہ کے فوری چیلنجز سے نمٹنے کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے، یہ چیلنجز ان بنیادی خامیوں کا نتیجہ ہیں جو ہماری معیشت میں برسوں سے موجود ہیں۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر ریاض الدین نے کہا کہ نگراں حکومت کا مینڈیٹ اسے اپنی مختصر مدت میں اصلاحات کا راستہ اختیار کرنے یا اسٹرکچرل تبدیلیاں کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے زرعی آمدنی، رئیل اسٹیٹ اور تجارت کو ٹیکس کے دائرے میں لاتے ہوئے صنعت پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے پر بھی زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…