آکلینڈ (نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹور نا منٹ ایک بڑا ٹی ٹوئنٹی ٹور نامنٹ بن سکتا ہے ¾ دنیا بھر کے کھلاڑی اس کی طرف متوجہ ہورہے ہیں اور اس سے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انہیں بھی پی ایس ایل میں شرکت کی اجازت دیدی ہے جو چار سے چوبیس فروری تک منعقد ہونا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس ٹور نامنٹ سے کھلاڑیوں کو 2016کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹور نا منٹ کےلئے تیاری کا موقع ملے گا ۔میرے لئے یہ ایک اچھا موقع ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس ٹور نامنٹ سے کھلاڑیوں کو دنیا کے مختلف ماحول میں تجربہ حاصل کر نےکا موقع ملے گا اور کھلاڑی ہر قسم کے موسم میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گے ۔میرے لئے یہ ایک بہت بڑا ٹور نامنٹ ہے اور یہ بہت کامیاب رہے گا ۔انہوںنے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شائقین میں مقبول ہورہی ہے اورمتحدہ عرب امارات میں بھی بڑی تعداد میں شائقین اس سے محفوظ ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ اس ٹورنا منٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہمارے رابطے بھی اچھے ہونگے اور ہم انہیں نیوزی لینڈ بھی بلا سکتے ہیں۔اس طرح یہ ٹور نا منٹ پاکستان کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک کےلئے بھی فائدہ مند ہوگا ۔