بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع

datetime 17  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع، نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے بعد ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے بھی ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں جون 2023 میں ای پاسپورٹ کی سہولت عوام کو فراہم کی گئی تھی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ اجرا کے لیے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 36 صفحات کے5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 9 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ اتنے ہی صفحات کے ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شیڈول کے مطابق 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے فیس مقررکی گئی ہے۔36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 5 سو روپے مقررکی گئی ہے۔36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 روپے ہے۔72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے جبکہ ارجنٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہے گی جبکہ یہ فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…