اسلام آباد (این این آئی)پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز اور مارجن کی تفصیلات سامنے آ گئیں جس کے مطابق پیٹرول پر 72.18 روپے فی لیٹر ٹیکسز اور مارجن عائد جبکہ پٹرول اور ڈیزل پر لیوی فی لیٹر 50 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول پر مجموعی طور پر 72.18 روپے فی لیٹر ٹیکسز اور مارجن عائد کر دی گئی دستاویز کے مطابق 16 اگست کو پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 218 روپے 32 پیسے بنتی ہے، پیٹرول پر 55 روپے فی لیٹر لیوی برقرار ہے، آئی ایف ای ایم 1.50 روپے کا اضافے کے بعد 4.13 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، پیٹرول پر ڈیلر مارجن 7 روپے اور او ایم سی مارجن 6 روپے فی لیٹر عائد ہے۔
دستاویز کے مطابق 16 اگست کو ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 233.19 روپے بنتی ہے، حکومت نے ڈیزل پر 60.21 روپے فی لیٹر ٹیکسز اور مارجن عائد کر رکھے ہیں، ڈیزل پر بھی لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ او ایم سی مارجن 24 پیسے اضافے کے ساتھ 6.24 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے ڈیزل پر ڈیلر مارجن بھی 7 روپے فی لیٹر عائد ہے۔