جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں، رمیز راجا کے کمنٹری کے دوران کہے گئے الفاظ وائرل

datetime 9  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں کمنٹری کے دوران بابر اعظم کیلئے کہے جانے والے تعریفی کلمات وائرل ہوگئے رمیز راجا نے گزشتہ روز ایل پی ایل میں ہونے والے میچ کے دوران بابر اعظم کی سنچری بنانے کے بعد انوکھے انداز میں تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں، سابق چیئرمین کے کہے گئے الفاظ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

انہوں نے اپنی کمنٹری کے دوران تبصرہ کیا کہ سکیورٹی، کلاس، معیار اور سکون، یہ سب بابراعظم کی بیٹنگ میں نظر آتا ہے، یہ وہ شخص ہے جو اننگز میں گہری بیٹنگ کرسکتا ہے، مجھے اس سے محبت ہے، میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گال ٹائٹنز کے خلاف کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک غیر معمولی سنچری اسکور کی، جس کے چرچے ناصرف پاکستان بلکہ سری لنکا میں بھی خوب ہوئے۔ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسٹرائیکرز کو 189 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بابر نے اسٹرائیکرز کی اننگز کا آغاز پاتھم نسانکا کے ساتھ کیا اور سری لنکن بلے باز کے ساتھ مل کر 111 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستانی کپتان نے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور صرف 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔خیال رہے کہ رمیز راجا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کمنٹیٹر کے طور پر واپس آئے تھے۔سابق اوپنر ستمبر 2021 سے کمنٹری باکس سے دور تھے کیونکہ وہ تین سال کی مدت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…