منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان انتخابی مہم کے لئے آئے تو ۔۔! ایاز صادق کا انتباہ

datetime 23  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور( نیوزڈیسک) این اے 122سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عدالت کا عوامی نمائندوں کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اگر عمران خان انتخابی مہم کے لئے آئے تو نواز شریف اور دیگر قائدین بھی آئیں گے ، پی ٹی آئی 11اکتوبر کو عبرتناک شکست کے خوف کا شکار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجن شیڈ لاہور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما اعظم ارائیں نے مسلم لیگ (ن) شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پیسے کے بل بوتے پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں ۔عوام کے ضمیر کو خریدنے کی کوشش کرنے والے یاد رکھیں انہیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا عوامی نمائندوں کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ اگر عوامی نمائندوں کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، اگر عمران خان انتخابی مہم کے لئے آئے تو نواز شریف اور دیگر قائدین بھی آئیں گے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کی کوئی فکر نہیں انہیں صرف وزیر عظم بننے کی فکر ہے ۔ اگر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہو گیا تو پاکستان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا لیکن پی ٹی آئی والوں کی اب بھی کوشش ہے کہ پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو اور چین کے لوگ واپس چلے جائیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…