لاہور (نیوزڈیسک )پاکستا ن تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشےر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ30ارب کی لاگت چیچو کی ملیاں 425مےگا واٹ بجلی کا منصوبہ اچانک ختم کیو ں کیا گیا ہے ؟ شہباز شرےف اور خواجہ آصف قوم کو جواب دیں ، پیپلزپارٹی کے دورمیں اس منصوبے پر کام روکا گےا تھا تو خواجہ آصف سپریم کورٹ میں چلے گئے تھے سپریم کو رٹ کے حکم کے مطابق اس پر کام دوبارہ شروع کیا گیا اب حکومت کی نااہلی اور کوتاہی کی وجہ سے یہ منصوبہ ختم کر دیا گیا ہے جس پر قوم کے ٹےکسو ں کا 30ارب روپے ضائع ہو ئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا نند ی پور کے بعد چےچو ں کی ملیا ں کا مےگا سکےنڈ ل سامنے آنا گڈگورننس کے دعوےداروں کے منہ پر طما نچہ ہے ، موجو دہ حکمرانو ں نے قوم کا اربو ں روپے پانی کی طرح بہا دےا ہے یہی پیسہ عوام کی خوشحالی ، بےروزگاری اورصحت کی سہولتوں پر لگا ےا جاتا توعوام کو کچھ فائد ہ ہو تا لیکن یہ سارا کا سارا پیسہ حکمران ٹولے کے جےبو ں میں جا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مےٹرو بس ، نندی پور ، چےچو کی ملیاں، سستی روٹی ، آشےانہ سمےت دےگرناکام سکیموں میں قوم کے اربو ں روپے پر ڈاکہ مارا گیا ہے، شہباز شرےف بھڑکیں مارتے تھے کہ ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوئے جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا اب انہیں قوم کو جواب دینا ہوگا ۔ انہو ں نے کہا کہ مےٹرو بس منصوبہ 150ارب، نندی پور 84ارب اور چےچوں کی ملیا ں پر 30ارب روپے کا مےگا سکینڈل نے حکمرانو ں کی گڈگورننس کا پول کھو ل دےا ہے ،موجو دہ حکمران زرداری سے بھی زےا دہ کرپشن اور لو ٹ ما ر کر رہے ہیں بلکہ حکمرانو ں کے لئے شرم کا مقام ہے کہ قوم کے پیسو ں کو ضائع کر رہے ہیں اور اب یہ 30ارب کا حسا ب حکمرانو ں سے لیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ نندی پور گےس پائپ لائن کا ٹھےکہ 2ارب روپے میں امریکی جنرل الیکٹر ک کمپنی کو دے دےا گےا ہے جبکہ یہی منصوبہ 1ارب میں سوئی نادران گیس مکمل کر سکتی تھی اور نندی پورپر وجےکٹ امریکی جنرل الیکٹرک کمپنی کو دےنا کا حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے ۔
نندی پور کے بعد اب ایک اورپاور پلانٹ کا قصہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق فیصلہ کرلیاگیا
-
یکم جولائی سے کن جائیدادوں کی خرید وفروخت نہیں ہو سکے گی؟ اہم خبر
-
ریو سیکریٹو
-
گھر داماد نے 4 سال تعلقات کے بعد بھاگ کر ساس سے کورٹ میرج کرلی
-
قیمتی الیکٹرک بائیک اب ہر شہری کی دسترس میں! حکومت کا بڑا فیصلہ
-
رواں سال مون سون بارشیں کم ہوں گی یا زیادہ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالے تینوں ملزمان گرفتار
-
ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے والے عبدالرزاق نے واقعے کی تفصیلات بیان کردیں
-
پی ٹی آئی ناراض اراکین اسمبلی کا گروپ کھل کر سامنے آ گیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے کے ای چالان ریکارڈ ہولڈر موٹر سائیکل سوار پکڑا گیا



















































