اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے بعد ایک اور خوشخبری، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہی طرح پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) بھی رواں سال کے اختتام تک ہاکی پریمیئر لیگ کے انعقاد کے بارے غور کررہا ہے۔پی ایچ ایف سیکرٹری شہباز احمد کے مطابق فی الحال فیڈریشن کے حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس موقع پر کچھ ٹھوس کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں آپ کو مزید تفصیلات فراہم نہیں کرسکتا تاہم ہم اس ٹورنامنٹ کو آئندہ 90 روز کے اندر کروانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کو بہتر بنانے کے لیے پی ایچ ایف کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی اور نوجوانوں کے لیے ہمیں کچھ خاص کرنا ہوگا ورنہ ہاکی کون کھیلے گا؟ اگر اس شعبے میں کوئی مستقبل ہی نہیں کو اسے کوئی نہیں کھیلے گا۔انہوں نے بتایا کہ لیگ کے پیچھے مقصد نوجوانوں کو ہاکی کی جانب راغب کرنا ہے۔اس سوال پر کہ کیا پی ایچ ایف غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اس لیگ میں شرکت کی دعوت دے گا، شہباز نے کہا کہ ‘جیسے پہلے میں نے کہا کہ ابھی چیزیں ابتدائی مراحل میں ہیں۔ تاہم آئندہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں تصویر صاف ہوجائے گی۔دوسری جانب سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ اور جونیئر ایشیا کپ کے لیے جونیئرز کے لیے کیمپ کا انعقاد 28 ستمبر کو آرمی ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔کیمپ کا اختتام پانچ اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم ملائشیا کے لیے روانہ ہوگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تاحیات
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































