اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کراچی،زیادہ بھیک کیلئے 3 سالہ بیٹی کو جلانے والا باپ گرفتار

datetime 4  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) والد کے تشدد سے تین سالہ بچی کی ہلاکت کے واقعے پر پولیس نے بچی کے باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، باپ نے زیادہ بھیک مانگنے کیلئے بچی کو جلا دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کورنگی زمان ٹائون میں والد کے تشدد سے تین سالہ بچی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے بچی کے قتل میں ملوث باپ کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے بتایا کہ مقدمہ مقتولہ بچی کے نانا محمد منظور کی مدعیت میں درج کیا، مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق چھبیس جولائی کی صبح دس بجے چاند میاں میری نواسی کو بھیک مانگنے کیلئے گھر سے لیکر گیا تھا اور ستائیس جولائی کو چاند میاں سے رات آٹھ بجے بچی واپس لی تو فیضہ آگ سے جھلس کر زخمی تھی۔مقتولہ بچی کے نانا نے بتایاکہ ملزم چاند میاں اپنی بیوی سے بھی بھیک منگواتا تھا، ملزم کے بھیک منگوانے کی وجہ سے میری بھانجی شوہر کا گھر چھوڑ کر ماں کے گھر چلی گئی تھی۔مدعی نے الزام عائد کیا کہ تین سالہ فیضہ جھلسنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئی، ملزم چاند میاں نشے کا عادی اور بھیک مانگتا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…