اسلام آباد (این این آئی)و زیر اعظم شہباز شریف موجودہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے 3 روز قبل 9 اگست کو ہی قومی اسمبلی تحلیل کر دینگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین سے نگران وزیر اعظم اور اسمبلی تحلیل کر نے کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اپنی مدت کی تکمیل سے قبل تحلیل ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اسمبلی اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے تحلیل کر نے سے عام انتخابات اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز کے اندر ہونگے ۔آئین کے مطابق اگر اسمبلی اپنی مدت پوری کرتی ہے تو انتخابات 60 روز میں کرائے جائیں گے تاہم اس کے قبل از وقت تحلیل ہونے کی صورت میں یہ مدت بڑھ کر 90 روز تک ہو جاتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں