پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برس بعد لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پر کام شروع

datetime 4  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ملتان روڈ مراکہ کے قریب رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا اورپراجیکٹ کی سائٹ کا معائنہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ وزیراعلی محسن نقوی کو رنگ روڈ سدرن تھری پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے کہاکہ12 برس بعد لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہوگیا ہے اور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی اور یہ منصوبہ 31دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انشا اللہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ 5ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

کچھ کورٹ کیسز تھے جو کہ الحمداللہ ختم ہو چکے ہیں۔ لاہو ررنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی سڑک بحریہ ٹان کے اندر سے گزرنی ہے، بحریہ ٹان والو ں نے اس حوالے سے بہت ساتھ دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پراجیکٹ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، 100فیصد علاقہ کلیئر ہے۔ بہترین کوالٹی کے ساتھ یہ پراجیکٹ مکمل ہوگا۔ جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک کا رش اب ٹھوکر اور کینال روڈ پر نہیں ہوگا بلکہ یہ ٹریفک لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے ذریعے اپنی منزل کی طرف جائے گی۔ جنوبی پنجاب کے لئے یہ ایک بڑا ریلیف ہوگا۔ ملتان روڈ کے ارد گرد تمام سرکاری ونجی ہاسنگ سکیموں کے رہائشی مستفید ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہاکہ یہ بات واضح کردینا چاہتاہوں کہ میں نے ووٹ نہیں لینا، صرف عوام کی خدمت کررہاہوں۔ جتنا بھی وقت ہے کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے۔

پوری ٹیم عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات محنت کررہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رکے واقعہ کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنے گا اور پنجاب حکومت رپورٹ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائے گی۔مائیں، بہنیں سانجھی ہوتی ہیں، انہیں یقین دلاتا ہوں کہ واقعہ ہوا ضرور ہے لیکن اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے اور ہماری بچیاں محفوظ ہیں۔یہ میرا وعدہ ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ میں ملوث افراد سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی آئی سی میں آپریشن تھیٹرزاس لئے بند کروائے ہیں کیونکہ وہاں انفیکشن ریٹ 80فیصد سے زائد ہو گیا تھا۔

حکومت نے پی آئی سی میں آپریشن تھیٹرز انفیکشن فری بنانے کے لئے بند کئے ہیں۔ آپریشن تھیٹرز کی تھرڈپارٹی سے ویری فکیشن کروا رہے ہیں تاکہ ان کو مکمل طورپر انفیکشن فری کیاجاسکے۔ تھرڈ پارٹی کی تصدیق کے بعد آپریشن تھیٹرز کو کھول دیں گے کیونکہ یہ مریضوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے۔محسن نقوی نے کہاکہ تھانے میں پولیس کو پبلک فرینڈلی او رماحول بہترین ہوناچاہیے۔ آئی جی اورسی سی پی او نے وعدہ کیاہے کہ پولیس سٹیشنز میں جلد بہترین اصلاحات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی ایک حقیقت ہے، قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں۔ سنوکر چیمپن احسن رمضان کے معاملے پر انکوائری کر رہے ہیں، قصور وار کے خلاف کارروائی ہوگی۔ صوبائی وزرا بلال افضل،عامر میر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او، بحریہ ٹان کے حکام،ایف ڈبلیو او کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…