جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مانسہرہ میں بچوں نے 95 سالہ باپ کی دوسری شادی کروا دی

datetime 4  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع مانسہرہ میں 95 سالہ بزرگ محمد زکریا نے بچوں کی رضامندی سے دوسری شادی کر لی۔اردو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق محمد زکریا مانسہرہ کے علاقے پکھوال چوک کے رہائشی ہیں جن کی پہلی اہلیہ 2011 میں انتقال کر گئی تھیں، پہلی اہلیہ سے ان کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں جن سے ان کے کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محمد زکریا مانسہرہ کی کاروباری شخصیت ہیں جو فصلوں اور بیچوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں تاہم وہ پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے خود کو کئی برسوں سے اکیلا محسوس کر رہے تھے لہٰذا انھوں نے کئی سال قبل اپنے بچوں سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تاہم اس وقت بچوں نے والد کی اس خواہش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔محمد زکریا نے بتایا کہ کئی برسوں بعد اب ان کے چھوٹے بیٹے نے ان کے لیے دلہن تلاش کرتے ہوئے ان کی دوسری شادی کی خواہش پوری کروا دی ہے، محمد زکریا کی دوسری اہلیہ بھی بیوہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمر رسیدہ جوڑے کی شادی کی تقریب کے لیے مانسہرہ کے ہال کا انتخاب کیا گیا جہاں دلہا کو نکاح نامے پر دستخط کے وقت خوشی سے نہال دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…