لاہور( نیوزڈیسک)پردیسیوں کی اکثریت عید الاضحی اپنے آبائی علاقوں میں منانے کیلئے روانہ ہو گئی ،پردیسیوں کی روانگی کے باعث بس اسٹینڈز اور ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کا انتہائی رش دیکھنے میں آیا ،انتظامیہ کے دعوﺅں کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے معمول سے زائد کرائے وصو ل کئے جس پر توں تکرار بھی ہوتی رہی۔تفصیلات کے مطابق روزگار اور تعلیم کے حصول کے لئے دوسرے شہروں سے آئے ہوئے لا کھو ں پردیسی حکومت کی طرف سے عید الاضحی کے سلسلہ میں جمعرات سے اتوار تک تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ روز اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئے جس کے باعث جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ سمیت لاہور کے دیگر پرائیو یٹ بس اڈوں اور ریلو ے اسٹیشنزپر مسافروں کا زبر دست رش رہا تاہم ٹرانسپورٹ مافیا نے عیدی بنانے کے چکروں میں کرایو ں میں از خود 20سے 30فیصد بڑھا ئے جس کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں توں تکرار بھی دیکھنے میں آئی ۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وہ یہاں سے گاڑیاں بھر کر لے جارہے ہیں لیکن واپسی پر خالی آرہے ہیں اور خالی واپس آنے کا مقصد صرف شہروں سے مسافروں کو انکے آبائی علاقوں میں پہنچانا ہے صرف تیس سے چالیس روپے ہی تو زائد وصول کر رہے ہیں ۔پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ آج جمعرات کے روز بھی جاری رہے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں