کرم ایجنسی (نیوزڈیسک)کرم ایجنسی کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر بھارتی انٹیلی جنس ادارے را سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو پاراچنار سے گرفتار کرلیا سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں مبینہ ایجنٹوں کو 19 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا مگر انہیں بدھ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔را کے مبینہ ایجنٹوں کو ایک انٹیلی جنس آپریشن کے دوران سکیورٹی اداروں نے حراست میں لیا تھا۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی شاہد اللہ کے مطابق تفتیش کے دوران زیرحراست ملزمان نے بھارتی ایجنسی را کےلئے کام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کرم ایجنسی میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے میں مصروف تھے۔دونوں افراد کے قبضے سے ایل لاکھ 78 ہزار بھارتی کرنسی اور تین سو امریکی ڈالر سمیت سکیورٹی فورسز کی وردیاں برآمد کی گئی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































