بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

ٹیسٹ بیٹرز اور بولرز کی نئی رینکنگ جاری ، بابر اور شاہین کی ترقی

datetime 2  اگست‬‮  2023 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بیٹرز اور بولرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بابر اور شاہین کی ترقی ہوگئی بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے اور بابر اعظم کی رینکنگ میں بھی 2 درجے بہتری آئی ہے وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور ٹریوس ہیڈ 2 درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں اور انگلینڈ کے ہیری بروک نویں نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے سعود شکیل 15 اور عبداللّٰہ شفیق 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ رویندرا جڈیجا 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ 2 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آ گئے۔شاہین آفریدی کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری ہوئی ہے، وہ چھٹے نمبر پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 4 درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے۔آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے کرس ووکس 7 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…