منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

دورہ زمبابوے،آفریدی نے خدشے کا اظہار کردیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2015 |

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھتے کیونکہ اس نے حالیہ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹی20 ایک ایسا فارمیٹ ہے جس میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ اس فارمیٹ میں ایک مرتبہ کھیل آپ کے ہاتھ سے نکل جائے تو پھر واپس آنا مشکل ہو جاتا ہے۔زمبابوے کی ٹیم نے حالیہ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور جب زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئی تھی تو اس دورے میں بھی پاکستانی ٹیم اس سے آسانی سے نہیں جیت پائی تھی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کو ذہن میں رکھ کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جانا اچھی بات ہے۔زمبابوے کے دورے میں دو نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں اس سے زیادہ نئے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جا سکتا تھا لیکن توقع ہے کہ آنے والے میچوں میں مزید باصلاحیت کرکٹروں کو آزمایا جائے گا۔شاہد آفریدی نے نئے تیز بولر عمران خان جونیئر کے بارے میں کہا کہ وہ اچھے بولر ہیں اور ان کی سلو ڈلیوری بہت موثر ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ ٹی20 کی تیاری کے طور پر انھوں نے سلیکٹروں سے بات کی ہے کہ وہ انگلینڈ لائنز کے خلاف ہونے والے میچوں میں بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…