پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان

datetime 1  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے پٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے فی لیٹراضافہ کیاگیا جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی،نئی قیمتوں کااطلاق فوری طورپرہوگیا۔

منگل کومیڈیا سے گفتگو میں وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاکہ گزشتہ 15 دنوں میں عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 16 جولائی کو96.26 ڈالرسے بڑھ کر31 جولائی کو 111.46 ڈالرفی بیرل ہوگئی، اسی طرح خام تیل کی قیمت 16 جولائی کو 89.14 ڈالرفی بیرل تھی جو 31 جولائی کو97.39 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان ہونا تھا مگراس میں تاخیراس لئے ہوئی کہ ہم آدھی رات تک اوگرا کے ساتھ کام کرتے رہے اورہماری کوشش تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگرکوئی کمی جاسکتی ہوں تووہ کی جائے، آج صبح ہم نے وزیراعظم محمدشہبازشریف سے بھی اس معاملے پربات چیت کی، وزیراعظم نے بھی کہاکہ عوام کوریلیف دینے کیلئے جوکچھ بھی کیاجاسکتاہو وہ کیا جائے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ پوری قوم کومعلوم ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جس پروگرام پراتفاق ہواہے اوراگر وہ نہ ہوتا تو اس صورت میں حکومت پٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی کی مدمیں کمی کرکے عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافہ کابوجھ اٹھالیتی اوراضافہ کی شرح کم ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ نہ صرف

معاہدے سے روگردانی کی بلکہ جاتے جاتے قیمتوں کو کم کیا جس سے ملک کو مشکل صورتحال کاسامنا کرنا پڑا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ ان حالات کے تناظر میں اورملکی مفاد میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے کا اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273.40 روپے ہوگئی ہے، اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے کااضافہ کردیا گیاہے اورفی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت272.95 روپے ہوگئی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت کی خواہش تھی کہ عوام کوجتنا بھی ریلیف دیا جاسکے، وہ دیا جائے، ہم نے حالیہ مہینوں میں ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے تک کی بھی کمی کردی تھی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…