قصور (این این آئی) دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی آمد کے پیش نظر ڈی سی او قصور نے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اورممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیںمتعلقہ محکموں کو ہر وقت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا جاچکا ہے ذرائع کے مطابق اگرحالیہ بارشوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو چوبیس سے پچیس ستمبر کے درمیان بھارت کی طرف سے اضافی پانی چھوڑا جا سکتا ہے ۔جس کے باعث دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔تاہم ڈی سی او قصور نے دعو یٰ کیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں ، فلڈ کنٹرول سیل اور دوسرے متعلقہ محکمے ہر قسم کی ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں