منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت نے سی اے اے ملازمین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

datetime 29  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ائیر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے معاملے پر حکومت نے سی اے اے ملازمین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔تفصیلات کے مطابق سی اے اے ملازمین کے احتجاج کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کے احتجاج کے سامنے حکومت اورسی اے اے انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،اور وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی یونینز کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔یونینزکے سربراہان کا وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے اجلاس 30 جولائی کو لاہور میں ہوگا، اور اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرسے تحریری طور سی اے اے یونینز کے سربراہان کو آگاہ کردیا گیاہے۔

سی اے اے یونینز کے سربراہان کو ایئرپورٹس آئوٹ سورسنگ پر اپنے خدشات اور تجاویز تحریری طور لانے کی ہدایت کی گئی ہے،اجلاس میں سول ایوی ایشن ملازمین کی نمائندہ یونینز کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیاہے۔اجلاس میں سی اے اے ملازمین سی اے اے یونینز کے سربراہان سمیع اللہ،عزیزاللہ میمن، ایازبٹ،اشرف وحید سمیت دیگرنمائندے شریک ہونگے،وزیرہوابازی نے ڈی جی سی اے اے وفاقی سیکریٹری ہوابازی کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور طلب کرلیا ۔سی اے اے کی نمائندہ تنظیموں کے اراکین وزیر ہوابازی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے سول ایوی ایشن ملازمین کی جانب سیملک بھر کیایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کے بعد حکومت اور سی اے اے انتظامیہ مذاکرات کرنے پرآمادہ ہوئی ہے ،سول ایوی ایشن ملازمین نے آپریشن بند کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…