لاہور ( این این آئی) ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ کر دیا گیا، گیس مافیا نے ایل پی جی مزید 20روپے فی کلو مہنگی کردی جو260 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ گیس مافیا کی جانب سے قیمت میں روزانہ خود ساختہ اضافہ کیا جارہا ہے سرکاری ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 260 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جبکہ گھریلو سلنڈر236 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 908 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ گھریلوسلنڈر 3068 اور کمرشل سلنڈر 11800 روپے کا ہوگیا۔عرفان کھوکھرنے کہا کہ شمالی علاقوں میں ایل پی جی 390 روپے فی کلو ہو گئی اور گھریلوسلنڈر 4600 اور کمرشل سلنڈر 17706روپے ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 83 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا اور گیس مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے حکومت بے بس نظر آتی ہے۔