پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان

datetime 28  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کی اسٹاف لیول رپورٹ میں پاکستان پر سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے شرح سود کو بڑھایا جا سکتا ہے۔رائٹرز سروے میں 16 میں سے 9 ماہرین شرح سود میں ایک فیصد اضافے کے اندازے لگا رہے ہیں، سروے کے 9 ماہرین سمجھتے ہیں کہ پیرکے اجلاس میں شرح سود کو 23 فیصد کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپریل 2022 سے اب تک 12.25 فیصد شرح سود بڑھائی ہے تاہم جون کے شیڈول اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کے لیے جون کے ہنگامی اجلاس میں شرح سود ایک فیصد بڑھائی گئی اور حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسسز میں مزید مانیٹری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک مہنگائی اور مہنگائی کی توقعات کے رجحان میں واضع کمی تک سخت مانیٹری اقدامات کرتا رہیگا۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 31 جولائی کو ہو گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے فیصلے پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس کریں گے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…